پاکستان

شاہ زین بگٹی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

وزیر اعظم عمران خان نے شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی برائے مصالحت اور ہم آہنگی بلوچستان مقرر کردیا۔

شاہ زین بگٹی کو ناراض بلوچوں سے بات چیت کا ٹاسک دیے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بلوچستان کے ناراض لوگوں سے بات کرنے کا سوچ رہا ہوں، ہوسکتا ہے ان کو پرانے زمانے میں رنج ہو اور انڈیا ان رنجشوں کو انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کرتا رہا ہو لیکن اب حالات وہ نہیں ہیں۔

علاوہ ازیں صدر مملکت عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا۔ عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ جس کے بعد سید ظہور احمد آغا کو گورنر بلوچستان نامزد کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.