پاکستان

مرتضی وہاب کی مشیر ماحولیات کے عہدہ سے چھٹی، نیا عہدہ بھی مل گیا

مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی صوبائی کابینہ کے کئی اراکین نے مخالفت کی تھی تاہم وزیراعلی سندھ کی تجویز پر ان کو یہ عہدہ مل گیا ہے

مرتضی وہاب کی مشیر ماحولیات کے عہدہ سے چھٹی، نیا عہدہ بھی مل گیا‘ حکومت سندھ نے مشیر ماحولیات مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی صوبائی کابینہ کے کئی اراکین نے مخالفت کی تھی تاہم وزیراعلی سندھ کی تجویز پر پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکا سے وطن واپسی پر مرتضی وہاب کا بطور ایڈمنسٹریٹر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی امریکا سے وطن واپسی اگلے ہفتے متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.