پاکستانفیچرڈ پوسٹ

احسن اقبال اور خواجہ آصف کی ضمانت پر رہائی، قومی احتساب بیورو (نیب) کو ہضم نہیں ہوئی؟ بڑا قدم اٹھا لیا، ن لیگی رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

نیب نے احسن اقبال کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکیا تھا جو زیرسماعت‘ خواجہ آصف کیخلاف بھی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنیکا فیصلہ

احسن اقبال اور خواجہ آصف کی ضمانت پر رہائی، قومی احتساب بیورو (نیب) کو ہضم نہیں ہوئی؟ بڑا قدم اٹھا لیا، ن لیگی رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی اسلام آبادہائی کورٹ سے ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے احسن اقبال کیخلاف احتساب عدالت اسلام آبادمیں ریفرنس دائرکیا تھا جو زیرسماعت ہے، نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں کیس کی روزانہ سماعت کی درخواست دائرکرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق نیب نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی ضمانت کے خلاف بھی سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنیکافیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.