پاکستان

مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے فیصلوں کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پر طمانچہ قرار دیدیا

کوئی ثبوت نہ ہونا عمران صاحب کے جھوٹے بیانیے کی موت ہے اگر شرم ہوتوعمران خان، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبرکو استعفیٰ دے دینا چاہیے

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے فیصلے نیب نیازی گٹھ جوڑکے منہ پرطمانچہ ہیں کیونکہ ن لیگ رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات اور تہمتیں لگانے والوں کے چہرے جھوٹ کی سیاہی سے داغدارہوچکے ہیں،کوئی ثبوت نہ ہونا عمران صاحب کے جھوٹے بیانیے کی موت ہے اگر شرم ہوتوعمران خان، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبرکو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف،شاہد خاقان و دیگر کے خلاف فیصلوں میں سیاسی انتقام بینقاب ہوا، سیاسی انتقام پر قید خانوں میں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے زور دیا کہ قوم کے وسائل جھوٹے مقدمات پر ضائع کرنے کا حساب لیا جائے جبکہ عمران صاحب، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبرکے خلاف مقدمات قائم ہونے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.