پاکستان

نقیب اللہ قتل کیس، فارنزک رپورٹ نے کیس کا پھانسہ ہی پلٹ دیا

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیمیکل ایکسپرٹ کو گواہی کیلئے طلب کرلیا جبکہ آئندہ سماعت پر فارنزک ایکسپرٹ کی گواہی پر جرح بھی ہوگی

نقیب اللہ قتل کیس، فارنزک رپورٹ نے کیس کا پھانسہ ہی پلٹ دیا، نقیب اللہ اور دیگر کو جس مقابلے میں مبینہ طور پر ہلاک کیا گیا اس میں استعمال ہونے والے خول اور ہتھیار آپس میں نہیں ملتے۔

تفصیلات کے مطابق فارنزک ماہر نے کراچی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں مارے گئے نوجوان نقیب اللہ قتل کیس سے متعلق اپنی رپورٹ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادی۔ انسداد دہشت گردی جیل کمپلیکس میں نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق ایس ایس پی ملیر را انوار اور دیگر ملزمان پیش ہوئے،عدالت نے مدعی مقدمہ کے وکیل کی جانب سے متبادل شواہد جمع کرانے کی درخواست مستردکردی۔

فارنزک ماہر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نقیب اللہ اور دیگر کو جس مقابلے میں مبینہ طور پر ہلاک کیا گیا اس میں استعمال ہونے والے خول اور ہتھیار آپس میں نہیں ملتے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیمیکل ایکسپرٹ کو گواہی کے لیے طلب کرلیا جب کہ آئندہ سماعت پر فارنزک ایکسپرٹ کی گواہی پر جرح بھی ہوگی۔ مدعی مقدمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ مقابلہ جعلی تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس اس کیس میں سنجیدہ نہیں، جن پولیس والوں نے پہلے بیان ریکارڈ کرائے تھے ان میں سے زیادہ تر اپنے بیان سے منحرف ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.