پاکستان

شفقت محمود نے اپوزیشن کے مطالبے کو کھوہ کھاتے ڈال دیا

ایسے طلبہ جو تیاری نہ ہونے کی وجہ سے مزید وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلیمنٹری امتحانات دے سکتے ہیں: وفاقی وزیر تعلیم

شفقت محمود نے اپوزیشن کے مطالبے کو کھوہ کھاتے ڈال دیا‘ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپوزیشن کے مطالبے پر امتحانات ملتوی کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ امتحانات کیوں ملتوی کیے جائیں؟ ایسے طلبہ کو سزا کیوں دیں جن کی تیاری پوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلبہ جو تیاری نہ ہونے کی وجہ سے مزید وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلیمنٹری امتحانات دے سکتے ہیں اور سپلیمنٹری امتحانات دو تین ماہ بعد تمام امتحانی بورڈز کے تحت لیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.