پاکستان

رنگ روڈ معاملہ، زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

رپورٹ میں زلفی بخاری کو غلط ملوث کرکے شہرت کو نقصان پہنچایا گیا لہذا کمشنر اپنی رپورٹ میں لگائے گئے ہتک آمیز بیان کو واپس لیں

وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں زلفی بخاری کو غلط ملوث کرکے شہرت کو نقصان پہنچایا گیا لہذا کمشنر اپنی رپورٹ میں لگائے گئے ہتک آمیز بیان کو واپس لیں۔ قانونی نوٹس میں کمشنر راولپنڈی سے ذلفی بخاری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نوٹس کی وصولی کے 14دن کے اندر اس پر عمل کیا جائے بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانے کی کارروائی کی جائے گی۔ قانونی نوٹس کے مطابق رپورٹ میں بغیر ثبوت زلفی بخاری پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا۔ خیال رہے کہ رنگ روڈ منصوبے پر کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے رپورٹ تیار کی تھی جبکہ انکوائری کمیٹی کے دو ممبران نے رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس رپورٹ کے بعد زلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.