پاکستان

مہنگائی غریب عوام کے لئے قیامت صغریٰ سے کم نہیں؛ شہباز شریف

قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بنیادی اشیا کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے اور
مہنگائی غریب عوام کے لیے قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات غربت بڑھانے اور ملکی ترقی کی اُلٹی گنتی کا باعث ہیں۔ حکومت طاقتور اور امیر طبقات کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لاتی ہے لیکن یہاں حکومت غریب ترین طبقات پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کسی حکومت کی معاشی ناکامی اور کیا ہوسکتی ہے کہ وہ مہنگائی قابو نہ کر سکے۔ مہنگائی اور افراط زر میں اضافے کے ساتھ ملک میں بے روزگاری کا سمندر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سنگین مسائل کے حل کے بجائے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور حکومت نے غریبوں کو رعایت دینے کے بجائے لگژری گاڑیوں کی امپورٹ پر رعایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.