پاکستانفیچرڈ پوسٹ

صوبائی دارالحکومت لاہور میں لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ لیسکو انتظامیہ نے ناقابل یقین وجوہات بتا کر صارفین کو پریشان کر دیا

شدید حبس اور گرمی کے باعث لیسکو کی طلب 4500میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ لیسکو کو 4200میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ لیسکو انتظامیہ نے ناقابل یقین وجوہات بتا کر صارفین کو پریشان کر دیاہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں محمد نگری، بی بی پاک دامن کے علاقے میں بجلی گزشتہ رات ایک بجے سے بند ہے،بجلی کی طویل بندش سے علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا ہیں،اندورن لاہور کے علاقوں میں تین سے چار گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی اور حبس میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، شہریوں کے مطابق پنکھے بند ہونے سے سانس لینا تک دشوار ہو رہا ہے جبکہ پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.