پاکستان

عمران خان کا انتخابی نشان کشمیرفروشی؟مریم نوازکی للکار

مریم نوازنےکہا کہ نوازشریف اورمریم نوازخالص کشمیری ہیں،یہاں ہرشخص میں مجھےنوازشریف نظرآرہا ہے

عمران خان کا انتخابی نشان کشمیرفروشی؟مریم نوازکی للکار، شاردہ آزاد کشمیرمیں انتخابی جلسےسےخطاب کےدوران مریم نوازنےکہا کہ نوازشریف اورمریم نوازخالص کشمیری ہیں،یہاں ہرشخص میں مجھےنوازشریف نظرآرہا ہے،نوازشریف ہرشخص کےدل میں بستےہیں،کشمیریوں کا لیڈرعمران خان جیسا بزدل انسان نہیں ہوسکتا،  کشمیریوں کا لیڈراورسپہ سالاروہی ہوسکتا ہےجووزیراعظم ہوتا ہےبھارتی وزیراعظم ہاکستان کی دھرتی پرتشریف لاتےہیں،مسئلہ کشمیرنواز شریف کی قیادت میں حل ہوگا۔

مریم نوازنےمزید کہا کہ سلیکٹڈ کی نہ گھرمیں عزت ہےاورنہ ہی باہر،وہ کشمیرکو مودی کی جھولی میں پھینک کرپاکستانیوں کوکہتا ہےکہ 2 منٹ کی خاموشی اختیارکرو۔ عوام کی خاموشی ختم ہوگئی عمران خان کی خاموشی ختم ہونےکانام نہیں لےرہی۔ نوازشریف نےکہا تھا عمران خان جیسی سوغات کوجہاں سےلائےہوواپس لےجاؤ،آج وہی سوغات پاکستانیوں پرقہربن کرٹوٹی ہے،سلیکٹڈ نےکشمیرکوبھارت کی جھولی میں ڈال دیا،ٹرمپ سےملاقات کےبعد عمران خان نےکہا کہ میں ورلڈ کپ جیت کرآیا ہوں۔

رہنما (ن) لیگ نےکہا کہ ملک میں غریبوں کی کمربوجھ سےنہیں مہنگائی کی وجہ سےجھکی ہوئی ہے،عمران خان کا نام لینےپرچینی اور آٹےکی قطاریں ذہن میں آتی ہیں،عمران خان روزہ داروں کوبھکاریوں کی طرح چینی دینےکےحوالےسےیاد آتا ہے، قطاروں میں چینی دینے کےساتھ انگوٹھےپرنشان لگائےگئے، 2018 میں عمران خان نےبلےکےنشان پرانتخابات چوری کیےتھے، عمران خان کا انتخابی نشان کشمیر فروشی،چینی چوری اورمہنگا آٹا ہونا چاہیے۔ جوسلیکٹرزکے ساتھ مل اقتدار میں آیا ہو اسے آزادی کا کیا علم ہوگا، آر ٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری کرنے والے کو آزادی کی اہمیت کیا پتہ؟۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.