پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور ہراسانی کا معاملہ، ملزم عثمان مرزا کو پھانسی دی جائے گی یا پھر …………………… پولیس نے صاف صاف بتا دیا

ملزم عثمان مرزا کے خلاف کیس اتنا مضبوط بنایا گیا ہے کہ اسے پھانسی یا عمر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے: آئی جی اسلام آباد

لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور ہراسانی کا معاملہ، ملزم عثمان مرزا کو پھانسی دی جائے گی یا پھر …………………… پولیس نے صاف صاف بتا دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان مرزا کے خلاف کیس اتنا مضبوط بنایا گیا ہے کہ اسے پھانسی یا عمر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ عثمان مرزا نامی ملزم نے کچھ روز قبل ایک لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی کے زبردستی کپڑے اتروائے اور ان کی ویڈیو بھی بنوائی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس کیس میں اب تک پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عدالت کے سامنے اتنا مضبوط کیس پیش کریں کہ ضمانت ہو ہی نہ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں 54 اے کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے جو کسی خاتون کے زبردستی کپڑے اتارنے سے متعلق ہے۔ اس دفعہ کے تحت ملزم عثمان مرزا کو سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.