پاکستان

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے صوبہ بلوچستان کا گورنر کس کو بنوایا؟ نئے گورنر سے ان کا کیا تعلق ہے؟ سب کچھ کھل کر سامنے آگیا

گورنر کی تبدیلی کی باتیں شروع ہوگئیں تو قاسم سوری کی یہ کوشش تھی کہ ظہور آغا ہی گورنر بن جائیں اور وہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوگئے

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے صوبہ بلوچستان کا گورنر کس کو بنوایا؟ نئے گورنر سے ان کا کیا تعلق ہے؟ سب کچھ کھل کر سامنے آگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری جب اسلام آباد سے کوئٹہ ایئر پورٹ پہنچے تو حکمران جماعت کے ایک کارکن نے گورنر بلوچستان ظہور آغا سے پہلے انھیں مٹھائی کھلائی۔ تحریک انصاف کے رہنما اور پرانے کارکن سید ظہور آغا کی گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی لیکن اس تقریب میں تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور اسمبلی میں پارلیمانی رہنما سردار یار محمد رند اور ان کے حامی نظر نہیں آئے۔

تجزیہ کار شہزادہ ذوالفقار نے اس کی بڑی وجہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اپنے پرانے دوست کو گورنر بنانے میں کامیاب ہوئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نئے گورنر کی تقرری کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وفاق سے منسلک بلوچستان کے جو مسائل ہیں سید ظہور آغا کی گورنر کی حیثیت سے تقرری ان کے حل میں مددگار ہوگی۔ بلوچستان میں جن گورنروں کی تقریب حلف برداری میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک رہی ہے ان میں سے ایک سید ظہور آغا کی بھی تھی۔ گورنر ہاؤس میں جو بڑا ہال ہے اس میں نہ صرف تمام کرسیاں بھر گئی تھیں بلکہ بڑی تعداد میں لوگ ہال میں کھڑے نظر آ رہے تھے۔

اگرچہ کورونا کے کیسز کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو رہا ہے لیکن یہاں کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کا فقدان دیکھا گیا اور تقریب میں چند ایک کے سوا باقی تمام افراد بغیر ماسک کے تھے۔ تقریب حلف برداری کے وزیر اعظم عمران خان زندہ کے نعرے بھی لگے۔ ہال میں اگرچہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور کارکن موجود تھے لیکن زیادہ تعداد تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر آئی۔ مگر سردار یار محمد رند اور ان کے حامیوں کی کمی محسوس کی گئی۔ تجزیہ کار شہزادہ ذوالفقار نے بتایا سردار یار محمد رند کی رائے کو گورنر کی تقرری میں بھی اہمیت نہیں دی گئی جس کے باعث وہ اور ان کے حامی شریک نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ گورنر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے قریبی دوست ہیں۔ جب سے گورنر کی تبدیلی کی باتیں شروع ہوگئیں تو قاسم سوری کی یہ کوشش تھی کہ ظہور آغا ہی گورنر بن جائیں اور وہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.