پاکستان

ملک بھر میں چینی کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، جنوری سے جولائی تک شوگر مافیا کو کتنے ارب کا فائدہ پہنچایا گیا؟ ہوشربا ء انکشافات

چینی مافیا کی جانب سے چند ماہ کے دوران عوام سے اربوں روپے بٹورنے کا انکشاف منظر عام پر آیا ہے

ملک بھر میں چینی کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، جنوری سے جولائی تک شوگر مافیا کو کتنے ارب کا فائدہ پہنچایا گیا؟ ہوشربا ء انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اعداد و شمار میں انکشاف ہوا کہ ملک میں چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے اور رواں برس جنوری سے جولائی تک مہنگی چینی کی فروخت سے شوگر ملزم مالکان کو 32 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا جبکہ 198 روپے پہلے ہی عوام کی جیب سے نکالے جا چکے ہیں۔پروگرام میں مزید انکشاف کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نے بھی مہنگی چینی خرید کر سبسڈی کے ساڑھے 3 ارب روپے شوگر مل مالکان کی جین میں ڈال دئیے گئے۔ واضح رہے کہ ملک میں چینی کی فی کلوقیمت 105 روپے فروخت ہونے لگ گئی، حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت85 روپے مقرر کی تھی، شوگر ملز سے چینی97 روپے اور تھوک مارکیٹ میں چینی 99 روپے کلو تک مل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.