پاکستان

آج سےمون سون کا آغاز،بارشوں میں کتنی شدت ہوگی؟پتا چل گیا

محکمہ موسمیات کےمطابق آ ج سےملک کےشمالی حصوں میں مون سون کی شدت میں اضافہ دیکھا جائےگا

آج سےمون سون کا آغاز،بارشوں میں کتنی شدت ہوگی؟پتا چل گیا، محکمہ موسمیات کےمطابق آ ج سےملک کےشمالی حصوں میں مون سون کی شدت میں اضافہ دیکھا جائےگا، 10جولائی سے 14جولائی تک پنجاب کےبیشتراضلاع میں دن اوررات کےاوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ راولپنڈی، اٹک،چکوال،جہلم ،گجرات،منڈی بہاوالدین،سیالکوٹ،گجرانوالہ ،حافظ آباد اورلاہورسمیت شیخوپورہ ،قصور،اوکاڑہ،فیصل آ باد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوشاب ،سرگودہا،میانوالی،بھکراورلیہ میں 10 سے 14 جولائی تک تیز بارشوں کا امکان ہے، 12سے14جولائی تک لاہور،راولپنڈی،گجرانوالہ اورفیصل آباد سمیت ڈیرہ غازی خان،ملتان،خانیوال ،راجن پور، بہاولپوراوربہاولنگر،رحیم یارمیں بھی گرج چمک اورکہیں کہیں تیزبارش متوقع ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےترجمان نےکہا ہےکہ مون سون بارشیں پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں اورلینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتیں ہیں جب کہ لاہور،راولپنڈی،گجرانوالہ اورفیصل آ باد میں 12سے 14جولائی کےدوران تیزبارش کےسبب شہری سیلاب کےخطرات ہیں، اس حوالےسےتمام متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنےاورحفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، عوام سےاپیل ہےکہ وہ بارش کے دوران گھروں کےاندراورباہراحتیاط برتیں۔ برقی تنصیبات اورخستہ حال عمارات سےمناسب فاصلہ رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.