پاکستان

ملک بھرمیں کورونا وائرس کےحملوں میں ایک بارپھراضافہ

عیدالاضحیٰ سےقبل ایک بارپھرکورونا کیسزمیں اضافہ ہونےلگا 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے 1980 مثبت کیسزرپورٹ ہوئےہیں

ملک بھرمیں کورونا وائرس کےحملوں میں ایک بارپھراضافہ، ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ سےقبل ایک بارپھرکورونا کیسزمیں اضافہ ہونےلگا 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے 1980 مثبت کیسزرپورٹ ہوئےہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے48 ہزار 382 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 973,284 ہوگئی ہے جن میں سے 913,203 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 27 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 582 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.09 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.