پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بلاول بھٹوکےباغ میں چوری،چورکیا کچھ اُتارلےگئے؟

گڑھی خدا بخش میں بلاول بھٹوکےباغ میں چوری،چورکیا کچھ اُتارلےگئے؟ سب کچھ سامنے آنے کے بعد کھبلی مچ گئی

گڑھی خدا بخش میں بلاول بھٹوکےباغ میں چوری،چورکیا کچھ اُتارلےگئے؟ سب کچھ سامنےآنےکےبعد کھبلی مچ گئی،  نامعلوم چور پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری کےباغات سےسامان چوری کرکےفرارہوگئے۔ گزشتہ 13 برس سے سندھ میں بر سر اقتدار پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی چوروں کے شر سے محفوظ نہیں، پارٹی کے گڑھ اور بھٹو خاندان کے آبائی قصبے نوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کے ملکیتی باغات میں چوری ہوئی ہے۔

چور بھٹو ہاؤس نوڈیرو سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر گاؤں پھلپوٹا کے قریب واقع بلاول بھٹوزرداری کے امرود کے باغ سے سولر پلیٹ، انورٹر اور دیگر سامان کے علاوہ گندم، کھاد اور زرعی ادویات بھی چوری کرکے لے گئے۔ بھٹو اسٹیٹ کے منیجر اللہ ڈنو بھٹو نے کیٹی ممتاز پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی، جس پر پولیس نے کھوجی کتوں کی مدد سے پیروں کے نشانات تعاقب کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.