پاکستان

پاکستان میں ایمازون کی سہولت کا آغاز کس شہر سے ہوگا؟

پاکستان پوسٹ  ملک کے پہلے ایمازون فل فلمینٹ اینڈ فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح عید کے بعد ملتان میں کرنے جارہا ہے۔

پوسٹ ماسٹر جنرل ذوالفقار حسنین کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستانی مصنوعات کی ایمازون تک رسائی حاصل کرنے کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں ، اور پاکستان پوسٹ اس ہدف کے حصول کے لئےکافی محنت سے  کام کر رہی ہے۔پوسٹ ماسٹر جنرل  کے مطابق  وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت  یہ خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے حکم دیا تھا کہ  پاکستانی مصنوعات  کو کسی نہ کسی طریقے سے بین الاقوامی مارکیٹ   میں رسائی مل جائے ۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل پوسٹ آفس ڈیرہ اڈہ میں  ایمازون فل فلمینٹ اینڈ فیسیلیٹیشن سینٹرکا  بیشتر کام  مکمل ہوچکا ہے جس کا افتتاح  عید الاضحیٰ کے بعد کیا جائے گاجب کہ جی پی او ملتان میں ایمازون کا گودام بھی قائم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.