پاکستان

کورونا کے وار پھر تیز ؛1808 نئے کیس سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا کے سے 15 افراد انتقال کر گئے اور 1808 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47015 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1808 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.84 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22597 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 670 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 873 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 38622 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.