پاکستان

عمران خان سےپوچھنا اب کشمیرکا بھی آٹا بھی چوری؟ مریم نوازکا خطاب

مریم نوازنے کہا کہ ریاستی مشینری استعمال کرنےکےباوجود ڈسکہ میں ہارنےوالےآپ کا ووٹ چوری کریں گے

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنےوادی لیپہ میں جلسےسےخطاب کےدوران کہا کہ آج عوامی سمندردیکھ کراندازہ ہوگیا ہےکہ آزاد کشمیرمیں ایک بارپھرشیرآگیا ہے ۔ مریم نوازنےاپنےخطاب میں کہا کہ میں ووٹ مانگنےنہیں آئی یہاں کےلوگوں سےملنےآئی تھی ،کشمیر کے عوام نے 25جولائی سے قبل ہی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے،پاکستان میں آٹا چور،چینی چوراب آپ کےپاس بھی ووٹ مانگنےآرہےہیں مگرآپ یاد رکھنا کہ کشمیریوں کا رزق کسی وفاقی حکومت کےہاتھ میں نہیں بلکہ اللہ کےہاتھ میں ہے ۔آپ عمران خان سےپوچھنا کہ پاکستان کےبعد کیا اب کشمیرکا بھی آٹا اورچینی چوری کرنےکیلئےآئےہو ۔

مریم نوازنے کہا کہ ریاستی مشینری استعمال کرنےکےباوجود ڈسکہ میں ہارنےوالےآپ کا ووٹ چوری کرنےپرنظریں جمائےبیٹھےہیں ، انہوں نے ڈسکہ الیکشن میں الیکشن نہیں پورا عملہ چوری کرلیا تھا ۔ راجہ فاروق حیدراوران کےساتھیوں نےکسی کےسامنےبھی جھکنےاور ڈرنےسےانکارکردیا ۔ مریم نوازنےکہا کہ خواجہ آصف ،سعد رفیق اوردیگرکےخلاف کرپشن کے الزامات لگائے گئے مگر عدالت نے سب کو مسترد کر دیا ، ان کے کرپشن کے الزامات کا بیانیہ منہ کے بل پڑا ہے ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.