پاکستان

لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ،خالہ جی کا واڑہ،شہبازشریف جذباتی ہو گئے

مسلم لیگ ن کےصدرجذباتی ہوگئےاورکہا کہ مسلم لیگ ن کےدورمیں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا ،یہ خالہ جی کا واڑہ نہیں تھا

لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ،خالہ جی کا واڑہ،شہبازشریف جذباتی ہوگئے، پاکستان مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف جذباتی ہوگئے اورکہا کہ مسلم لیگ ن کےدورمیں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا ،یہ خالہ جی کا واڑہ نہیں تھا ۔ شہبازشریف نےلاہورپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ ہمیں لوڈ شیڈنگ کا عذاب ورثےمیں ملا جب 16,16گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ تھی ، لوگ ہاتھ سےپنکھا جھلتےتھے،میں نےخود مینارپاکستان کےسایہ میں بیتھ کرلوڈ شیڈنگ کےخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا تھا ۔ نوازشریف کے ساتھ مل کردن رات محنت کی اورمختلف پاورپلانٹس لگائے،دن رات پاورپلانٹس کوچلانےکیلئےکام مکمل کئےجس کےبعد پاکستان سےلوڈ شیڈنگ کی لعنت سےچھٹکارا حاصل ہوا ۔ شہبازشریف نےایک بارپھرخود پرلگےالزامات مسترد کرتےہوئےکہا کہ ہم پرایک دھیلےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.