پاکستان

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو سیاست سے آؤٹ کروانے والی شخصیت کون تھی؟ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سچ سے پردہ اٹھا دیا

نواز شریف کے خلاف کچھ لوگوں نے ذاتی مفادات کیلئے پراپیگنڈا کیا اور سازشوں کے تحت ان کو سیاست سے دور کر دیا گیا

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو سیاست سے آؤٹ کروانے والی شخصیت کون تھی؟ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سچ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں انتخابی عملے کو چوری کرنے والے اب آزاد کشمیر کے انتخابات کو چوری کرنے پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں،سلیکٹڈ عمران خان نواز شریف کا مقابلہ نہ کر پایا تو سازشوں کے تحت سیاست سے دور کر دیا ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کے وزرا کی پیسے بانٹنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے مگر آزاد کشمیر کے غیور عوام بکنے والے نہیں، کیا نوا زشریف کے وقت میں ایک ایک کلو چینی کیلئے قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا تھا، آزاد کشمیر کے انتخابات میں ریاستی وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں مگر ان سب کے باوجود تحریک انصاف کی حالت پتلی نظر آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حب الوطن اور دھرتی کا بیٹا ہے، عمران خان کی نالائقی اور نااہلی کے باعث کئی لوگ متاثر ہوئے، نواز شریف کے خلاف کچھ لوگوں نے ذاتی مفادات کیلئے پراپیگنڈا کیا، نواز شریف حب الوطن اور دھرتی کا بیٹا ہے اس کا قصور صرف اتنا ہے کہ اس نے پاکستان اور کشمیر کے عوام کی خدمت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.