پاکستان

پیپلز پارٹی کے پاس اب یہ آخری موقع ہے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کر لے اور …………؟ مولانا فضل الرحمن نے بڑا اعلان کر دیا

اگر پاکستان پیپلز پارٹی اپنی غلطی کا احساس کر لے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے، عمران خان میں کوئی بھی صلاحیت نہیں

پیپلز پارٹی کے پاس اب یہ آخری موقع ہے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کر لے اور …………؟ مولانا فضل الرحمن نے بڑا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام پی ڈی ایم پر بھرپور اعتماد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر میں کبھی بھی الیکشن آزادانہ طور پر نہیں ہوئے۔ پاکستان کے حکمرانوں کا قبلہ امریکہ ہے۔ ہماری معیشت پر آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایف اے ٹی ایف نے قبضہ کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ پر لے آئے تھے لیکن موجودہ حکمرانوں نے اسے دوبارہ اس میں داخل کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی اپنی غلطی کا احساس کر لے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں میں کوئی بھی صلاحیت نہیں، مشرف کے دور میں ہمارا جسم ہماری مرضی جیسی عورت کے حقوق کی باتیں کی گئیں۔ یہ مغرب کی نقالی کرتے ہیں جبکہ دین اسلام عورت اور بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.