پاکستان

اسلام آباد میں خوف وہراس پھیل گیا، کورونا کی ایسی قسم کے مریض سامنے آگئے کہ بڑے بڑوں کی دوڑیں لگ گئیں

کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد کے جی سیون ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کو آج صبح نو بجے بند کر دیا جائے گا

اسلام آباد میں خوف وہراس پھیل گیا، کورونا کی ایسی قسم کے مریض سامنے آگئے کہ بڑے بڑوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کیسز کی شرح ایک سے بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی ہے۔اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں آج صبح 9 بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا،ان میں قرطبہ ٹان، کھنی، سیکٹر جی الیون، ایف 6 تھری، جی سیون ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کے علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد تک پہنچنے پر کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انہیں سیل کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق قربان ٹاؤن کھنہ پل کی گلی نمبر 13، سیکٹر جی الیون اور سیکٹر ایف سکس تھری کی مخصوص گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد کے جی سیون ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کو آج صبح نو بجے بند کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.