پاکستان

منظورکردہ انتخابی اصلاحات بل،حکومت کا نیا یوٹرن

روایت کوبرقراررکھتےہوئےاب اپنےہی منظورکردہ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2021 میں نئی ترامیم کا فیصلہ کیا ہے

قومی اسمبلی سے منظور کرائے گئے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2021 پر وزارت قانون سے مشاورت ہی نہیں کی گئی تھی ، اس کے علاوہ انتخابی ترمیمی بل میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو بھی مشاورت کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، جس کے بعد اب حکومت نے اپنے ہی منظور کردہ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2021 میں نئی ترامیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس میں انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2021 پر الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امور کو وزیر قانون و آئینی ماہرین سے مشاورت کی ہدایات جاری کردیں ہیں، انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل میں قانونی سقم دور کرنے کے لیے وزیر قانون کوخط ارسال کردیا گیا ہے، وزیراعظم کی ہدایات پر وزارت قانون نے کام بھی شروع کردیا ہے، انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل پرعید الاضحیٰ کے بعد بڑی پارلیمانی بیٹھک ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.