پاکستان

عیدالضحیٰ پرکتنی چھٹیاں ہوں گی؟حکومت کا واضح اعلان

فواد چوہدری نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ نےعیدالضحیٰ کےموقع پرتین چھٹیوں کی منظوری دی ہے

عیدالضحیٰ پرکتنی چھٹیاں ہوں گی؟حکومت کا واضح اعلان، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ نےعیدالضحیٰ کےموقع پرتین چھٹیوں کی منظوری دی ہے ، 20 سے 22 جولائی تک چھٹیاں ہوں گی ، عید پرسعودی عرب سے 85 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جارہاہے ، دیگرممالک سے بھی پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ فواد چوہدری کا کہناتھا کہ لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کورونا ویکسین لگوائیں ، پنجاب میں کوروناصورتحال کنٹرول میں ہے، کراچی اورخیبرپختونخوامیں کوروناکیسزبڑھے ہیں ، کروڑپاکستانیوں کوویکسین لگائی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی تنخواہوں میں دو سال اضافہ نہیں ہوا تھا تاہم اب پاک فوج کیلئے 25 فیصد سپیشل الاﺅنس کی منظوری دی گئی ہے ، وزیراعظم عمرا ن خان نے رینجرز اور ایف سی کو بھی سپیشل الاﺅنس دینے کا کہاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم ، سابق وزیراعلیٰ اور سابق ججوں سے اضافی سیکیورٹی واپس لی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.