پاکستان

عید قربان کے بعد وفاقی کابینہ میں قربانیوں کی گونج؟ کون کون گھر جائے گا اور کس کس کو موقع دیا جائے گا؟ رپورٹ کھل کر سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے تبدیلی لانے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے مشاور ت جاری ہے

عید قربان کے بعد وفاقی کابینہ میں قربانیوں کی گونج؟ کون کون گھر جائے گا اور کس کس کو موقع دیا جائے گا؟ رپورٹ کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں یہ بڑی تبدیلیاں عید کے فوری بعد ہونے کا امکان ہے، ق لیگ، ایم کیوایم اور دیگر اتحادیوں کو وزارتیں دی جا سکتی ہیں، ق لیگ کی جانب سے مونس الہی وزارت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، وزیراعظم عمران خان نے شروع دن سے ہی کہا تھا کہ ق لیگ ک ودو وزارتیں دی جائیں گی،مونس الہی سے کچھ عرصہ قبل ملاقات بھی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ زلفی بخاری اپنے پرانے عہدے پر ہی واپس آ رہے ہیں اور کابینہ کا حصہ بنیں گے جبکہ فیصل واوڈا کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، باپ پارٹی کو بھی ایک وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان موجودہ وزرامیں سے بھی کچھ کو گھر بھیج سکتے ہیں۔ عمران خان نے اس حوالے سے مشاور ت بھی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.