پاکستان

ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جیل میں ہیں، ہر تین ماہ ان کے ساتھ …………؟ وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے بڑی سچائی سے پردہ چاک کر دیا

عافیہ صدیقی کو ہر تین ماہ بعد قونصل رسائی ملتی ہے، ان کی رہائی لیے کوششیں کررہے ہیں ہم اپنی بات سے پھرے نہیں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جیل میں ہیں، ہر تین ماہ ان کے ساتھ …………؟ وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے بڑی سچائی سے پردہ چاک کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے معافی کی پٹیشن پر دستخط کرالیے ہیں، عافیہ صدیقی کو خاندان سے بات کرنے کی اجازت ہے، ہماری حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کو ہر تین ماہ بعد قونصل رسائی ملتی ہے، ان کی رہائی لیے کوششیں کررہے ہیں ہم اپنی بات سے پھرے نہیں، نیت پر شک نہ کیا جائے۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں، حکومت قائم ہوتے ہی عافیہ صدیقی سے رابطے کی کوششیں کیں اور اب تو عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر بھی دستخط کر دیے ہیں تاہم پہلے وہ رحم کی اپیل پر دستخط کرنے سے انکاری تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی عمران خان اور نہ قوم عافیہ صدیقی کو بھولی ہے، ایسے معاملات کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے، کیا آپ ہمارے دلوں میں دیکھ رہے ہیں، کیا عمران خان امریکا کے صدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب عافیہ صدیقی گئی تب اسی شخص کی حکومت تھی جسے ایم ایم اے نے وردی میں منتخب کیا تھا، حکومت میں آتے ہی عافیہ صدیقی سے رابطے کی کوشش کی، لیکن کچھ مجبوریاں ہیں، عافیہ صدیقی کی صحت ٹھیک ہے، حکومت اس معاملے میں بے خبر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.