پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک کتنے ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ آگئی

پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک کتنے ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 590 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 21 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 732 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 618 ہو گئی جبکہ کل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 867 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 39 ہزار 644 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 181 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کل 9 لاکھ 14 ہزار 605 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.