پاکستان

کر م میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرضلع کرم کے علاقے زیوا میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن باسط کا تعلق ہری پور اور شہید سپاہی حضرت بلال اورکزئی کا رہائشی تھا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.