پاکستان

علی امین گنڈا پورکا اپوزیشن لیڈرپرحملہ؟شاہد خاقان بول پڑے

سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈا پورنےاپوزیشن لیڈرپرکتابیں پھینکیں

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈا پورنےاپوزیشن لیڈرپرکتابیں پھینکیں، حملہ کیا اور گالیاں دیں۔ علی امین گنڈا پور کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس ظرف کا آدمی ہوتا ہے وہ اسی طرح کی باتیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر کبھی ایسی باتیں نہیں کرتے، وزیرِ اعظم عمران خود ان سب کو بھیجتے ہیں کہ ایسی باتیں کریں۔ سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ بات ایک آدمی کرتا ہے، شرمندگی سارے ہاؤس کو ہوتی ہے، آج ایوان میں سب شرمندہ ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تماشے ہم دیکھ چکے ہیں، وزیرِ اعظم خود ڈیوٹیاں لگاتے ہیں کہ گالیاں دینی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.