پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کشمیر فروش ہیں اس لیے اب شہداء کی قربانیاں …………………………؟سابق وزیراعظم کی صاحبزادی و نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے نئی جنگ چھیڑ دی

پاکستان میں چوری کے ووٹوں سے بننے والا جعلی وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک آیا ہے، مریم نواز

عمران خان کشمیر فروش ہیں اس لیے اب شہداء کی قربانیاں …………………………؟سابق وزیراعظم کی صاحبزادی و نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے، کمزور ہے تو پاکستان کا جعلی وکیل جس کا نام عمران خان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آؤ وعدہ کریں کہ شہدا کی قربانیوں کو کسی عمران خان کشمیر فروش کے ہاتھوں ضائع ہونے نہیں دیں گے، پاکستان میں چوری کے ووٹوں سے بننے والا جعلی وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک آیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو مقدمہ کمزور نہیں ہے، کمزور ہے تو پاکستان کا جعلی وکیل ہے، جس کا نام عمران خان ہے، ہر جگہ ایک ہی نعرہ سننے کو ملتا ہے، گوعمران گو، عمران خان کو کشمیری کی دھرتی پر پاوں رکھنے سے پہلے کہہ رہے ہیں گو عمران گو۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ پاکستان کا مقدمہ کمزور نہیں ہے، اگر کمزور ہے تو پاکستان کا مسلط شدہ وکیل عمران خان کمزور ہے، وہ نہ صرف کمزور ہے بلکہ نہایت بزدل انسان ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج شہیدوں کا دن ہے تو آو، آج سب مل کر شہدا کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ اس کی ڈھٹائی دیکھو کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک کر آنے کے بعد کشمیر میں ووٹ مانگنے آ رہا ہے، کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.