پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے متعلق حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم کیا یا نہیں؟ عوام کے ہوش اڑا دینے والی خبر بھی سب کے سامنے آگئی

بجلی کے 201 سے 300 یونٹ کاریٹ 8 روپے 11 پیسے ہے جبکہ 301 سے 700 یونٹ کاریٹ 19 روپے 25 پیسے ہے

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے متعلق حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم کیا یا نہیں؟ عوام کے ہوش اڑا دینے والی خبر بھی سب کے سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے بجلی 3روپے 34پیسے مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ لائف لائن صارفین کوسبسڈی 300کے بجا ئے 200 یونٹ تک دی جائے۔ میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پالیسی کے تحت بجلی کی سبسڈی کو 300 یونٹ سے کم کر نے کی تیار ی شروع کردی گئی ہے، بجلی کے 201 سے 300 یونٹ خرچ کرنیوالوں کیلئے بجلی مہنگی ہوسکتی ہے۔ دستاویز کے مطابق بجلی کے 201 سے 300 یونٹ کاریٹ 8 روپے 11 پیسے ہے جبکہ 301 سے 700 یونٹ کاریٹ 19 روپے 25 پیسے ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلوصارفین کیلئے سبسڈی پربھی 86 ارب روپے کٹوتی کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ سبسڈی 140 ارب سے کم کرکے 56 ارب تک لانے کاامکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.