پاکستان

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو نوجوان نے جوتا کیوں مارا؟ کن وجوہات کی بناء پر یہ واردات ہوئی؟ حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

نوجوان کو کسی نے پیسے دے کر یہ کام کرایا لہٰذا پولیس اس کو چھوڑ دے، جوتا پھینکنے والے نوجوان زرنوش نسیم کے خلاف تھانہ باغ میں مقدمہ درج

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو نوجوان نے جوتا کیوں مارا؟ کن وجوہات کی بناء پر یہ واردات ہوئی؟ حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور پر آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں خطاب کے دوران جوتا پھینکا گیا تھا جو خوش قسمتی سے ڈائس پر آ لگا تھا۔پولیس نے اس ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیشی افسر نے اس حوالے سے بتایا کہ جوتا ڈائس پر لگا اور علی امین گنڈا پور محفوظ رہے۔پولیس نے گرفتاری کے بعد علی امین گنڈا پور نے نوجوان کو معاف کرکے اسے رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ نوجوان کو کسی نے پیسے دے کر یہ کام کرایا لہذا پولیس اس کو چھوڑ دے۔ علی امین گنڈا پور پر جوتا پھینکنے والے نوجوان زرنوش نسیم کے خلاف تھانہ باغ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.