پاکستان

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل، تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، تمام سیاسی لیڈر کلیئر

رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کی منظوری نہیں لی گئی، پراجیکٹ ڈائریکٹر کا وزیراعلی پنجاب سے ہدایات لینے کا دعوی بھی غلط ثابت ہوا

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی اس رپورٹ میں تمام سیاسی لیڈروں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ بورڈ سے نہیں لی گئی، پراجیکٹ ڈائریکٹر کا وزیراعلی پنجاب سے ہدایات لینے کا دعوی بھی غلط ثابت ہوا، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرنے ہاسنگ سوسائیٹیز کے لیے5 نئی انٹر چینج تجویز کیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے میں وزیر اعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی، پی سی ون میں تبدیلی کرنے سے منصوبے کی لاگت میں 10 ارب کا اضافہ ہوا، اسکینڈل کی ابتدائی رپورٹ میں سیاسی شخصیات کو کلیئر کردیا گیا،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کابینہ کے کسی رکن کے ملوث ہونے کا ذکر نہیں ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے سے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تحقیقات اب نیب کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے گزشتہ روز وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، اس موقع پر مشیر احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے،ڈی جی اینٹی کرپشن نے وزیراعظم کو رنگ روڈ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کی اور وزیراعظم کو رپورٹ پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل رپورٹ جلد پبلک کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے 21 ہزار صفحات کی چھان بین کی اور 100 کے قریب افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جس کے مطابق رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنا اور غیر قانونی ایوارڈ ہونا ثابت ہوگیا، اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.