پاکستانفیچرڈ پوسٹ

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل، ذمہ داروں کو بچانے کے لئے ملبہ کس کس پر ڈالا گیا؟ عمران حکومت بھی کرپشن کی ڈگر چل نکلی، بڑی خبر آگئی

رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک ہونا چاہیے، میرا نام رپورٹ میں ہو یا نہ ہو رپورٹ پبلک کی جائے: زلفی بخاری

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل، ذمہ داروں کو بچانے کے لئے ملبہ کس کس پر ڈالا گیا؟ عمران حکومت بھی کرپشن کی ڈگر چل نکلی، بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک ہونا چاہیے، میرا نام رپورٹ میں ہو یا نہ ہو رپورٹ پبلک کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر بغیر کسی ثبوت کے الزام لگایا گیا، کیس کو چھوڑوں گا نہیں، آخر تک لے کر جاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس معاملے میں کوئی چیز پوشیدہ نہ رہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد سید ذوالفقار بخاری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وہ دبئی روانہ ہو گئے تھے۔ زلفی بخاری کے دبئی روانہ ہونے پر چہ مگوئیاں ہوئیں کہ اب وہ وطن واپس نہیں آئیں گے جس کے بعد زلفی بخاری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ناقدین کو جواب دیا اور کہا کہ میں دبئی میں ہفتہ وار چھٹی پر ہوں اور پیر کے روز پاکستان واپس آؤں گا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا تھا کہ ن لیگ اور ان کا سوشل میڈیا سیل بھی کچھ وقت کے لیے چھٹی لے لے-

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.