پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان کا سب سے بڑا منی لانڈرر کون؟ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

اس وقت ملک پر سب سے بڑا منی لانڈرر عمران خان قابض ہے، اس نے ملک دشمن قوتوں سے اربوں روپے لیے: مریم نواز

پاکستان کا سب سے بڑا منی لانڈرر کون؟ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک پر سب سے بڑا منی لانڈرر عمران خان قابض ہے، اس نے ملک دشمن قوتوں سے اربوں روپے لیے۔ عمران خان 16خفیہ بینک اکاؤنٹس کا حساب نہیں دے سکے۔لیگی رہنماء نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل رہا۔ نیب اور ایف آئی اے نے کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں، عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب چاہے الیکشن چوری کرو یا ڈبے اٹھا کر بھاگ جا، چاہے الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرلو، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا، عمران خان کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں، عمران خان نے کہا میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں، آپ عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 22 سال جدوجہد کے بعد سر اٹھانے کے قابل نہیں، ان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو، عمران خان نے 22 سالہ جدوجہد کو کرسی کی خاطر تباہ و برباد کر دیا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں، عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں، ضمنی الیکشن میں نواز شریف نے دن میں تارے دکھا دیئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.