پاکستان

نواز شریف کو گھر بھیج کر عمران خان کو کیوں لایا گیا؟ اور اس کا مقصد سی پیک کو …………؟ صحافی جاوید چوہدری نے طوفان برپا کر دیا

ن لیگی حکومت کے خاتمے میں سی پیک کا اہم رول تھا میاں نواز شریف کو نکال کر عمران خان کو سی پیک رکوانے کے لیے لایا گیا

نواز شریف کو گھر بھیج کر عمران خان کو کیوں لایا گیا؟ اور اس کا مقصد سی پیک کو …………؟ صحافی جاوید چوہدری نے طوفان برپا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ دعوی کرتی ہے ہماری حکومت کے خاتمے میں سی پیک کا اہم رول تھا میاں نواز شریف کو نکال کر عمران خان کو سی پیک رکوانے کے لیے لایا گیا چین یہ منصوبہ ہر صورت مکمل کرنا چاہتا ہے دوسری وجہ افغانستان سے نیٹو فورسز کا انخلا ہے افغانستان میں طالبان تگڑے ہو رہے ہیں انھیں داعش اور چینی مخالف تحریک ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کی حمایت بھی حاصل ہے چین کا خیال ہے امریکا مستقبل میں ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کو سپورٹ کرے گا اور یہ طالبان کے ساتھ مل کر سنکیانگ میں گڑ بڑ شروع کر دے گی۔

تیسری وجہ پاکستان شدید سیاسی پولرائزیشن کا شکار ہے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ سلام لینے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں اس کا نقصان چینی کمپنیوں اور منصوبوں کو پہنچ رہا ہے اور چوتھی وجہ چین کو پاکستان کی موجودہ حکومت کی فلاسفی سمجھ نہیں آ رہی یہ کبھی کمیونسٹ بن کر کاروباری طبقے کو لٹا دیتی ہے اور کبھی انھیں اندھا دھند رعایتیں دے دیتی ہے چین پی ٹی آئی کی پولیٹیکل فلاسفی اور ذہنی رجحان کو سمجھنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.