پاکستان

کورونا کا پھیلاؤ؛اسد عمر کی عوام سے اہم اپیل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے  لوگوں سے جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی ایک ڈوز سے بھی آپ محفوظ ہیں۔

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہوچکا ہےاسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 8 فیصد رہی۔سربراہ این سی او سی اسد عمر نے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کو ویکسی نیشن کے بعد کورونا ہوجاتا ہے وہ خطرے سے کافی حد تک محفوظ رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ایک دن میں ویکسی نیشن کی تعداد 5 لاکھ ہے، اعداد و شمار کے مطابق ویکسی نیشن لگوانے سے واضع فرق آیا ہے، ویکسی نیشن کے بعد کورونا کا خطرہ کم ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 3 فروری سے اب تک ہمارے پاس 4 لاکھ 9 ہزار کیسز آئے ہیں، ہمیں حفاظتی تدابیر پر عمل بھی کرنا ہے اور ویکسین بھی لگوانی ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں،

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.