پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی بم گرا دیئے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں ہوشر باء اضافہ کی منظوری، عوام چیخ اٹھی

گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو سے بڑھاکر 260 روپے اور چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو سے بڑھا کر 85 روپے کردی گئی

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی بم گرا دیئے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں ہوشر باء اضافہ کی منظوری، عوام چیخ اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھی، چینی اور آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو سے بڑھاکر 260 روپے اور چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو سے بڑھا کر 85 روپے کردی گئی۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 820 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.