پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران حکومت کے دن گنے جا چکے‘ آزاد کشمیر میں کس پارٹی کی جیت ہوگی؟ الیکشن چوری ہوئے تو کیا ہوگا؟ مریم نواز نے بڑا دعویٰ کر کے تھرتھرلی مچا دی

اگر جولائی کے مہینے میں دھند نہ چھائی تو الیکشن ن لیگ جیتے گی،مخالفین کے سارے جلسے ملا کر بھی ن لیگ کے ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کر سکے

عمران حکومت کے دن گنے جا چکے‘ آزاد کشمیر میں کس پارٹی کی جیت ہوگی؟ الیکشن چوری ہوئے تو کیا ہوگا؟ مریم نواز نے بڑا دعویٰ کر کے تھرتھرلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر جولائی کے مہینے میں دھند نہ چھائی تو آزاد کشمیر میں الیکشن ن لیگ جیتے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب وہ پرانی جماعت نہیں رہی، اگرالیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو عمران خان کابہت بڑا نقصان ہوگا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر جولائی کے مہینے میں دھند نہ چھائی تو الیکشن ن لیگ جیتے گی،مخالفین کے سارے جلسے ملا کر بھی ن لیگ کے ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کر سکے، پچھلے الیکشن میں 2 سیٹیں لینے والو! یادرکھو الیکشن چوری کیا تو عوام نہیں چھوڑیں گے۔ نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے،سازش کے ذریعے عوام کی کرسی سے ہٹایا، لیکن نواز شریف آج بھی عوام کی عدالت میں جیت گیا ہے، نواز شریف کو ہرانے کے لیے آپ الیکشن چوری کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 73سال میں کبھی پیٹرول کی قیمت 118روپے نہیں ہوئی، یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی قیمت 170سے بڑھ کر260 روپے ہوگئی ہے، عمران خان کی نالائقی اورکرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی، کشمیریوں نے وفاقی وزیرکاانڈوں سے استقبال کیا، جب کشمیرکامقدمہ ہارکرآئیں گے توکیاکشمیری آپ کا استقبال ہارسے کریں گے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.