پاکستان

وزیراعظم کا دورہ از بکستان، امام بخاری کے مزار پرحادضری اور فاتحہ خوانی

وزیراعظم اور پاکستانی وفد کے لیے خاص طور پر مزار کا دروازہ کھولا گیا، وزیراعظم کے ساتھ ازبکستان کے وزیراعظم بھی موجود تھے

وزیراعظم عمران خان نے دورہ ازبکستان کے دوران سمرقند میں عظیم اسلامی سکالر اور محدث امام بخاری کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور پاکستانی وفد کے لیے خاص طور پر مزار کا دروازہ کھولا گیا، وزیراعظم کے ساتھ ازبکستان کے وزیراعظم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، بحری امور کے وزیر علی حیدر زیدی، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور کے پی کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان بھی موجود تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم کو مزار کی توسیع سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے معروف سپہ سالار اور حکمران امیر تیمور کے مزار کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.