پاکستان

داسو بس واقعہ، چین کی اعلیٰ تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

داسو واقعے پر ابتدائی تحقیق نے دھماکاخیزمواد کی موجودگی کنفرم کی ہے، واقعے میں دہشت گردی کا پہلو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا

اپرکوہستان کے علاقے داسو میں چینی باشندوں کی بس کوپیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے چین کی اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ٹیم آئندہ روز جائے وقوعہ جائیگی،جہاں انہیں پاکستانی سکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل داسو میں بس کھائی میں گِرنے سے 9 چینی اور 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔ اس حوالے سے گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داسو واقعے پر ابتدائی تحقیق نے دھماکاخیزمواد کی موجودگی کنفرم کی ہے، واقعے میں دہشت گردی کا پہلو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.