پاکستان

افغان دہشتگردوں کےسلیپرسیلزکا خدشہ؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نےبتادیا

میجرجنرل بابرافتخارنےبیان جاری کرتےہوئےکہاہےکہ خطےکی صورتحال پرگہری نظررکھےہوئےہیں

افغان دہشتگردوں کےسلیپرسیلزکا خدشہ؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نےبتادیا، پاک فوج کےادارہ تعلقات عامہ کےمیجرجنرل بابرافتخارنےبیان جاری کرتےہوئےکہاہےکہ خطےکی صورتحال پرگہری نظررکھےہوئےہیں، افغان امن عمل میں سنجیدگی سےکرداراداکررہےہیں،افغانستان میں بدامنی کااثرپاکستان پرپڑےگا، پاکستان کاامن افغانستان کےامن سےجڑاہے۔ میجرجنرل بابرافتخارکا کہناتھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کےسلیپرسیل دوبارہ فعال ہونے کاخدشہ ہے،حالیہ دہشتگرد ی کےواقعات اسی جانب اشارہ کرتےہیں،پاکستان میں بھی دہشتگردوں کےسلیپرسیلزدوبارہ فعال ہونےکا خدشہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ امریکہ کےانخلا کےبعد کی صورتحال پرتیاری کررکھی ہے،افغان امن عمل کی کامیابی کیلئےاپنا کردارسنجیدگی سےادا کررہےہیں،پاکستان نےافغانستان میں امن عمل میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی،ہم نےدہشتگردی کی طویل جنگ لڑی،اس میں بےمثال کامیابیاں ملیں،ہم اپنی قربانیوں کوکسی صورت رائیگاں نہیں جانےدیں گے,پاک افغان بارڈرپر 90فیصد باڑلگاچکےہیں،مستقبل میں پیدا ہونےوالےحالات کیلئےہم نےبہت تیاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.