پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مون سون کا سب سے طاقتور سسٹم کب پاکستان میں داخل ہوگا؟ عید قربان پر صورت حال کیا ہوگی؟ بڑی پیشگوئی کر دی گئی، سب حیران

محکمہ موسمیات نے آنے والے پورے ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جس کے نتیجے میں عیدالضحی بھی ٹھنڈی گزرے گی

مون سون کا سب سے طاقتور سسٹم کب پاکستان میں داخل ہوگا؟ عید قربان پر صورت حال کیا ہوگی؟ بڑی پیشگوئی کر دی گئی، سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آنے والے پورے ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جس کے نتیجے میں عیدالضحی بھی ٹھنڈی گزرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں شہر میں بادلوں کا بصیرا رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے لاہور کے علاوہ ملک بھر کیلئے بھی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام یا رات سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی توقع ہے، پیر سے بدھ کے دوران شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے باعث اتوار کی شام یا رات سے بدھ تک کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور گلگت بلتستان (غذر، استوار، دیامر، اسکردو، گلگت، ہنزہ نگر، گانچی اورخرمنگ) میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پیر سے جمعرات کے دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی، بارکھان، ژوب، موسی خیل، کوئٹہ، زیارت، ہر نائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، تھر پارکر، سانگھڑ، عمر کوٹ اورمیر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.