پاکستان

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی بھارتی کورونا وائرس کے نشانے پر آگیا

پی سی اے اے ہیڈکوارٹر میں شعبہ 'ایچ آر' اور شعبہ 'کارگو 'کے 3،3 ملازمین کورونا کے بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کا شکار ہوئے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے)کورونا وائرس کے بھارتی ویرینٹ کے نشانے پر آگیا، پی سی اے اے کے 6 ملازمین بھی اچانک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی اے اے ہیڈکوارٹر میں شعبہ ‘ایچ آر’ اور شعبہ ‘کارگو ‘کے 3،3 ملازمین کورونا کے بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کا شکار ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی اچانک طبیعت بگڑنے پر ٹیسٹ کروائے تو کورونا مثبت آگیا جبکہ تمام 6 ملازمین کو گھروں پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ کورونا ویکسینیشن سے متعلق ڈائریکٹر ایچ آر نے تمام ملازمین کا ڈیٹا 19 جولائی تک فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ اس کے علاوہ پی سی اے اے کی جانب سے اپنے تمام ملازمین کو کم سے کم کورونا ویکسین کی پہلی خوراک 31 جولائی سے پہلے لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ملازمین یکم اگست سے دفاتر اور ائیرپورٹ کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.