پاکستان

صنعتی شعبےکوگیس کی بندش،شہبازشریف بھڑک اُٹھے

قائدِ حزبِ اختلاف نےصنعتوں اورسی این جی شعبے کوگیس کی بندش پراظہارِتشویش کیا ہے

صنعتی شعبےکوگیس کی بندش،شہبازشریف بھڑک اُٹھے،مسلم لیگ نون کےصدراورقومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف نےصنعتوں اورسی این جی شعبے کوگیس کی بندش پراظہارِتشویش کیا ہے۔ شہبازشریف نےاپنےایک بیان میں کہا کہ گزشتہ مہینےسےبجلی اورگیس کی لامتناہی لوڈشیڈنگ کا افسوسناک سلسلہ جاری ہے جبکہ گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہےجوبدانتظامی کی انتہا ہے۔ اُنہوں نےکہا کہ ملک میں اضافی بجلی موجود ہونےکے باوجود بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ جاری ہے،حالات واقعات نےپی ٹی آئی کےاس دعوے کوجھوٹ ثابت کردیا کہ ن لیگ نے زیادہ بجلی بنادی۔

 مسلم لیگ نون کےصدرنےکہا کہ وقت نےثابت کیا کہ ن لیگ نےملکی ضروریات کےمدِنظربجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھائی جبکہ گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ کےپیچھےپی ٹی آئی کی دولت کمانےکی ہوس اوربدترین نااہلی ہے۔ شہبازشریف نےیہ بھی کہا کہ گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم عمران خان اوراُن کی کابینہ ہے،مقامی صنعت اورسی این جی کےشعبےکوگیس کی مکمل بندش قوم کے لیےایک اوربری خبرہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سےپہلےگیس بحران کا ملبہ پی ٹی آئی نےایل این جی ٹرمینل کی دوروزہ بندش پرڈالا تھا،پھراب گیس کی اس بندش کی کیا وجہ اورجوازہے؟ مسلم لیگ نون کےصدرنےکہا کہ پی ٹی آئی ہوس زرکا خمیازہ صنعت اورسی این جی مالکان کونقصان کی صورت بھگتنا پڑرہا ہے،مہنگائی،بیروزگاری،تباہ حال معیشت میں گیس لوڈشیڈنگ عوام کی زخموں پرنمک چھڑکنےکےمترادف ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بحران پرقومی اسمبلی میں بحث کرائےتاکہ اس مسئلےکا کوئی حل نکلنےسےعوام کوریلیف مل سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.