پاکستان

افغان سفیرکی بیٹی کہاں گئی تھی؟پتا لگا لیا، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیرکی بیٹی کےاغوا کا واقعہ 16 تاریخ کو پیش آیا

افغان سفیرکی بیٹی کہاں گئی تھی؟پتا لگا لیا، شیخ رشید کا دعویٰ، وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیرکی بیٹی کےاغوا کا واقعہ 16 تاریخ کو پیش آیا، وزیراعظم نےکیس کوجلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانےکی ہدایت ہے، لڑکی کےبیان پرتھانہ کوہسارمیں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ میں 365 ، 354 اوردیگردفعات لگائی گئی ہیں، امید ہےکہ ملزمان کوایک دو دن میں گرفتارکرلیا جائےگا۔

شیخ رشید نےبتایا کہ ہمارے پاس سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ افغان سفیرکی بیٹی گھرسےپیدل نکلی اور اسلام آباد کی کھڈامارکیٹ تک ٹیکسی پرآئی، اوروہاں سےاس نےایک اورٹیکسی لی اور فوٹیج کےمطابق وہ راولپنڈی گئی،راولپنڈی جانےکے بعد وہاں سےدامن کوہ پہنچی،واقعے کےبعد لڑکی پہلےنجی اسپتال گئی اوراس کےبعد پمزگئی،اس کا کھڈامارکیٹ سےپنڈی جانا ویڈیومیں موجود ہےلیکن راولپںڈی سےدامن کوہ پہنچنےکا علم نہیں ہورہا،جس کی تحقیقات کی جارہی ہے، ہمارے پاس تینوں ٹیکسی ڈرائیوروں کے انٹرویوموجود ہیں، جیسےجیسےتحقیقات ہورہی ہیں کڑیاں مل رہی ہیں۔

داسو واقعے کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کوبدنام کرنےکاکوئی موقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتا، اوراس کام کے لئے اپنا میڈیا استعمال کرتا ہے، چین کے ساتھ مل کر داسو واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں پاکستان کی ایجنسی اور چینی ٹیم کے 15 ، 15 افراد شامل ہیں، چینی وفد نے تحقیقات میں پاکستان کے تعاون کو سراہا ہے، اور کہا ہے کہ ہمارا اور آپ کا بیانیہ ایک ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو بھی چینی شہری سیکیورٹی کیلئے درخواست دے گا ہم اسے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، اور افغانستان سے بھی توقع کرتے ہیں کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، عمران خان کی ابسولوٹلی ناٹ کی بات دنیا میں مقبول ترین ہے، چمن بارڈرپرتمام ناکوں پرپاک فوج موجودہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.