پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی تمام حقیقت کھل گئی

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی تمام حقیقت کھل گئی،گھرکےبھیدی نےلنکا ڈھادی

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی تمام حقیقت کھل گئی،گھرکےبھیدی نےلنکا ڈھادی،  پاکستان تحریک انصاف کا مؤقف رہا ہےکہ اُنھوں نےبیرون ممالک سےجتنےبھی فنڈزاکھٹےکیےہیں وہ قانون کےمطابق ہیں لیکن گذشتہ دنوں حکمراں جماعت کی طرف سےجوبیان سکروٹنی کمیٹی کوپیش کیا گیا اس میں یہ مؤقف اختیارکیا گیا کہ اگربیرون ممالک سےحاصل ہونےوالےچندے میں کوئی بےضابطگی ہوئی ہےتواس کی ذمہ داری جماعت پرنہیں بلکہ اس ایجنٹ پرعائد ہوتی ہےجس کی خدمات اس کام کےلیےلی جاتی ہیں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ اگر ہم نے باہر سے فنڈ اکٹھے کیے ہیں تو دوسری پارٹیاں بھی فنڈ اکٹھا کرتی رہی ہیں یعنی کہ پی ٹی آئی کی اعتراف جرم بھی کرتی ہےلیکن کہتی ہےکہ ان کو سزا نہ دی جائے. پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں کوئی سیاسی مخالف جماعت نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے بانی اراکین میں سے ایک اکبر ایس بابر سنہ 2014 میں لے کر آئے تھے۔

اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ مبینہ طور پر ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو ملنے والے فنڈز کا معاملہ اُنھوں نے سنہ 2011 میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے سامنے اٹھایا تھا اور یہ کہا تھا کہ پارٹی کے ایک اور رکن جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس معاملے کو دیکھے لیکن اس پر عمران خان کی طرف سے کوئی کارروائی نہ ہونے کی بنا پر وہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں لے کر گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.