پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کورونا وائرس کی بھارتی قسم کےپاکستان پرحملےتیز

کورونا وائرس کی بھارتی قسم کےپاکستان پرحملےتیزہوگئے،ملک کےکون کون سےشہروں کوبند کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا؟ہنگامہ خیزخبر آگئی

کورونا وائرس کی بھارتی قسم کےپاکستان پرحملےتیزہوگئے،ملک کےکون کون سےشہروں کوبند کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا؟ہنگامہ خیزخبر آگئی،  حکومت پنجاب نےصوبائی دارالحکومت لاہورسمیت روالپنڈی‘ چنیوٹ اورسیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم ”ڈیلٹا“ کےپھیلاﺅمیں اضافےکا دعوی کرتےہوئےشہرمیں لاک ڈاﺅن پرغورکرناشروع کردیا ہےحکومتی ذرائع کا کہنا ہے”ڈیلٹا“اب تک سامنےآنے والی کورونا وائرس کی تمام اقسام سے زیادہ خطرناک ہے.

دوسری جانب عوامی حلقےحکومتی کارکردگی پرسوال اٹھارہےہیں کہ آخرکار”ڈیلٹا“وائرس شہرمیں پہنچا کیسے؟شہریوں کا کہنا ہےکہ ایئرپورٹ پرتعینات سرکاری اہلکاررشوت لےکربیرون ممالک سےآنے والوں کوبغیرایس اوپیزپرعمل کیئے ملک میں داخلےکی اجازت دے دیتےہیں یہی صورتحال بھارت کےساتھ زمینی راستوں کی ہےان کا کہنا ہےکہ چند سرکاری اہلکاروں کےجرم کی سزا پوری قوم کوبھگتنا پڑتی ہےحکومت ایک باررشوت خورسرکاری اہلکاروں کےخلاف سخت اقدامات کیوں نہیں کرتی۔

محکمہ صحت پنجاب کےذرائع کا کہنا ہےکہ محکمےکےاعلی حکام ”ڈیلٹا“کےکیسیوں میں اضافےسےخوفزدہ ہیں کہ یہ وائرس پورے ملک نہ پھیل جائےپرائمری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہےکہ لاہورمیں پائےجانےوالےانفیکشن میں 70 فیصد سےزیادہ ڈیلٹا کےہیں یہ دہلا دینےوالے اعدادوشمارہیں ادھراعلی حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلی پنجاب کورپورٹ پیش کردی گئی ہےاورمتوقع طورپرآج یا کل اعلی سطحی اجلاس میں صوبےکےبڑے شہروں میں لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا جائےگا ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہا کہ یہ تاثرغلط ہےکہ حکومت شعوری طورپرمعاشرتی اقدارکوتوڑرہی ہےاورعیدین کےقریب آتےہی محکمہ صحت اوراین سی اوسی سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سےلاک ڈاﺅن کی افواہیں پھیلائی جانےلگتی ہیں تاکہ شہری اپنےعزیزواقارب سےبھی نہ مل پائیں .

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.