پاکستانفیچرڈ پوسٹ

الیکشن کمیشن نےعلی امین گنڈاپورکوایسا جھٹکا دیدیا کہ وہ؟

آزاد کشمیرانتخابات، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپورکوایسا جھٹکا دیدیا کہ وہ منہ چھپاتے پھریں گے،قومی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی

آزاد کشمیرانتخابات، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپورکوایسا جھٹکا دیدیا کہ وہ منہ چھپاتے پھریں گے،قومی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی، آزاد جموں و کشمیر میں ایک کے بعد ایک تنازع کا شکار ہونے والے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور پر وادی کے الیکشن کمیشن نے انتخابی جلسوں اور ریلیوں میں شرکت اور تقاریر پر پابندی لگادی۔

اس حوالے سےآزاد کشمیرالیکشن کمیشن کےسیکریٹری سردارمحمد غضنفرکی جانب سے وادی کےچیف سیکریٹری شکیل قادرخان کو ارسال کیے گئے خط میں اس فیصلےپرعملدرآمد یقینی بنانے اورتعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ کمیشن کو یہ معلوم ہوا ہے کہ علی امین گنڈاپورنے آزاد کشمیرمیں مختلف عوامی اجتماعات میں اپنی تقاریرکےدوران اربوں روپےکے ترقیاتی پیکجزکے اعلان کے علاوہ ناگوارباتیں بھی کیں۔

سردارمحمد غضنفرنےکہا کہ یہ فیصلہ اس لیےبھی کیا گیا کہ وفاقی وزیرکی موجودگی سےنہ صرف امن وامان کےمسائل پیدا ہو رہے تھے بلکہ انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا تھا۔ انہوں نےچیف سیکریٹری سےکہا کہ علی امین گنڈاپورکو ‘باعزت’ طریقے سے آزاد کشمیرکی حدود سےباہرنکالا جائے،بصورت دیگرکسی بھی ناخوشگوارواقعےکی ذمہ داری انتظامیہ پرڈالی جائےگی۔

واضح رہےکہ آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کی جانب سےعلی امین گنڈاپورکےخلاف یہ فیصلہ وادی کےوزیراعظم راجا فاروق حیدرکی چیف الیکشن کمشنراورکمیشن کےدونوں آئینی اراکین پرتنقید اوراپنی ذمہ داریاں پوری کرنےمیں مکمل ناکامی کےالزام کےبعد سامنےآیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.